> District Gujrat general information

District Gujrat general information

 


جنرل نالج ضلع گجرات

brief history of Gujrat

گجرات پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر گجرات ہے۔

ضلع گجرات تین تحصیلوں (گجرات،کھاریاں اور سرائے عالمگیر )پر مشتمل ہے۔ اس کا رقبہ 3192

مربع کلومیٹر ہے پہلے پہل گجرات اور منڈی بہاؤالدین ایک ہی ضلع تھے بعد ازاں 1993ء میں منڈی بہاوالدین کو علیحدہ علیحدہ ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔عموماً ضلع گجرات میں اردو اور پنجابی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

گجرات صوبہ پنجاب کے دو مشہور دریاؤں دریائے چناب اور دریائے جہلم کے درمیان واقع ہے۔

ایک برطانوی تاریخ دان کے مطابق گجرات شہر 460قبل مسیح میں راجہ بچن پال نے دریافت کیا۔

 1998کی مردم شماری کے مطابق ضلع گجرات کی آبادی  2048008افراد تھی گجرات پاکستان کا بیسواں بڑا شہر ہے۔

گجرات کے موجودہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد ہیں۔مشہور سرکاری تعلیمی ادارہ،یونی ورسٹی آف گجرات بھی گجرات کے شہر جلالپور جٹاں کے نزدیک واقع ہے۔

یونی ورسٹی آف گجرات،ضلع گجرات اور اس کے ملحقہ شہروں گوجرانولہ،سیالکوٹ اور جہلم کے طلباء کو بہترین تعلیمی معیار فراہم کرتی ہے۔ یونی ورسٹی آف گجرات کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کے حوالے سے ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔یونی ورسٹی آف گجرات چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نشان حیدر جیسا عظیم فوجی اعزاز حاصل کرنے والے فوجی افسر میجر راجہ عزیز بھٹی کا تعلق بھی گجرات کے گاؤں لادھیاں سے تھا۔مشہور ادیب عبداللہ حسین اور شاعر انور مسعود کا تعلق بھی ضلع گجرات سے ہے۔

مشہور گلوکار عارف لوہار کے والد عالم لوہار کا تعلق بھی ضلع گجرات سے تھا جو لالہ موسیٰ میں مدفون ہیں۔

پاکستان کے چند مشہور سیاستدان،چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور قمر زمان کائرہ کا تعلق بھی ضلع گجرات سے ہے۔سرائے عالمگیر کی بنیاد مغل بادشاہ اورنگزیب نے جی۔ٹی روڈ اور دریائے جہلم پر واقع اسٹریٹجک محل وقوع اور کشمیر سے قریب ہونے کی وجہ سے رکھی تھی۔ 

ماضی میں بادشاہ اور طاقتور لوگ سرائےبناتے تھے جو کارواں کے ٹھہرنے کی جگہ اور مسافروں کے لیے ریسٹ ہاؤس  (ریسٹ ایریا)کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔

سرائے عالمگیر کو 1976 میں میو نسپل کمیٹی کی سطح پر اٹھایا گیا تھا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001کے نفاذ کے بعد اس کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹی۔ایم۔اے کا درجہ دیا گیا۔

 میں سرائے عالمگیر کو تحصیل کا درجہ دیا گیا۔ 1993 سابق وزیر قانون چودھری فاروق شہید نے سرائے عالمگیر کو تحصیل کا درجہ دلوایا۔سرائے عالمگیر کے مشرق میں نہر اپر جہلم،مغرب میں دریائے جہلم،جنوب میں منڈی بہاؤالدین اور شمال میں میرپور آزاد کشمیر واقع ہے۔

سرائے عالمگیر کی سب سے بڑی وجہ شہرت ملٹری کالج جہلم ہے جو سرائے عالمگیر میں واقع ہے اور مارچ 1922  میں قائم ہوا۔3 مارچ 1922 کو کو کنگ جارج پنجم رائل انڈین ملٹری سکول قائم ہونے پر سرائے عالمگیر کو اہمیت ملی۔انڈین آرمی کے ممبروں کے بیٹوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے برطانوی ہندوستان میں ایسے چار کیڈٹ سکول قائم کیے گئے جن میں سے ایک یہ تھا۔ یہ کالج ملٹری کالج جہلم کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ پاکستان کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔

پی  پی 34 کے ایم پی اے چودھری ارشد اور این اے71 کے ایم این اے چودھری عابد رضا ہیں۔

تحریرو تحقیق: محمد ظہیر جاوید،زرق زیب انچارج : اقبال ادبی سوسائٹی ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر

 Gujrat Pakistan information in Urdu

gujarat pakistan information in urdu

 

 

 

Previous Post Next Post